ڈاکٹر سید فیصل جیلانی
پی ایچ ڈی؛ ایم بی اے؛ بی ایس؛ پی جی ڈی- ایم ایس اے؛ ڈی ایچ ایم ایس؛ آر ایچ ایم پی؛ سی ایکوپ؛ ایکس سیسا؛ ریکی ماسٹر؛ گریجویٹ سلوا مائنڈ کنڑول اور ہپنوتھراپی
صحت و دواسازی کی صنعت سے متعلق شعبہ مارکیٹنگ اور مینجمینٹ میں ۳۵ سال سے زیادہ سیکھنے اور کام کرنے کا تجربہ بشمول ۲۵ سال سے زائد شعبہ درس و تدریس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعلیم و تربیتی شعبہ کے
پیشہ ورانہ تجربہ
عملی زندگی کے سفر کا آغاز بطور میڈکل ریپریزنٹیٹو سائنامڈ، لیڈرلے لیباریٹریز سے کیا، پھرپروڈکٹ مینجر, ایمس لیباریٹریز بایئر ڈائگناسٹک، پھرمارکیٹنگ مینیجر, مرک جرمنی، اسکے بعد ڈائریکٹر و وائس پریزیڈنٹ، ڈائنامارک انٹرنیشنل انک، یو ایس اے، اورپھر مینیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او, گرین لائن جنرل ٹریڈنگ دبئی، یو اے ای اور مونارک فارماسیوٹیکلز۔
شخصی تربیت و صلاحیت
عرصہ ۲۵ سال کے دوران شخصی ترقی، تربیت و صلاحیت کے کئی کورسز کی بنیاد رکھی، انہیں تیار اور متعارف کرایا اور مختلف اداروں میں انکا انعقاد کیا، مثلاً امریکن کلچرل سینٹر، نیپا، گیلپ انٹرنیشنل، پی آئی اے ٹریننگ سینٹر، الائنس فراسس، میرٹ ٹرینرز، تھری ڈی ایجوکیٹرز، پاکاستان بزنس فورم، اسٹیٹ لاِئف انشورنس کارپوریشن اور دیگر کارپوریٹ سیکٹر وغیرہ۔ ان کورسز میں مارکیٹننگ، سیلز، بزنس کمیونیکیشن، انتظام وقت، مقصد و نصب العین، فیصلہ سازی، مسائل سے نپٹنا، بین الشخصی تعلقات، آفس مینیجمنٹ، سیکریٹیریل ڈیوٹیز، فیشن ڈیزائننگ اور اسی طرح کے دوسرے مضامین شامل ہیں۔
تعلیم، درس و تدریس
شعبہ درس و تدریس میں کوئ ۲۵ سال سے زیادہ بطور وزیٹنگ فیکلٹی اور ایسوشییٹ پروفیسر مختلف یونیورسیٹیوں میں بی بی اے، ایم بی اے، اور ایکزیکیوٹیو ایم بی اے کی کلاسز کو پڑھانے کی خدمات انجام دیں، مضامین میں اسٹراٹیجک مینیجمنٹ، مارکیٹنگ اور سیلز مینیجمنٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، بزنس کمیونیکیشن، ائی ایس او اور ٹوٹل کوالٹی مینیجمنٹ شامل ہیں۔
آجکل
تعلیمی اسناد کے علاوہ اندرون و بیرون ملک بہت سے سمینارز، ورکشاپس اور سرٹیفیکیٹ کورسز میں شرکت کی۔ آجکل امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں سکونت ہے، اسکے ایک شہر کے بورڈ آف ایجوکیشن سے منسلک ہوںے کے ساتھ ساتھ بطور کنسلٹنٹ پریکٹس اور ساتھ ہی یوڈیمی آن لائن پر شخصی ترقی و کامیابی اور مختلف پیشورانہ صلاحیتوں کے موضوعات پر ویڈیو کورسس بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔